مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان دہشت گردوں نے مقامی عدالت پر حملہ کرکےسرکاری وکیل سمیت 7 افراد کو ہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیا ہے۔صوبہ قندوز پولیس ترجمان کے مطابق 4 مسلح افراد جو فوجی یونیفار میں ملبوس تھے انہوں نے اچانک عدالت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا اور یہ لڑائی 4 گھنٹے تک جاری رہی۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پہلے بارود سے بھری گاڑی عدالت کےدروازے سے ٹکرائی پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سرکاری وکیل سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
مہر نیوز/27 اکتوبر/ 2014 ء :افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان دہشت گردوں نے مقامی عدالت پر حملہ کرکےسرکاری وکیل سمیت 7 افراد کو ہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیا ہے۔
News ID 1843174
آپ کا تبصرہ